آئی جی پنجاب انعام غنی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

عدالت نے وفاق اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا


ویب ڈیسک October 12, 2020
عدالت نے وفاق اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

آئی جی پنجاب انعام غنی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

درخواست گزار نے وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ آئی جی پنجاب انعام غنی کی تعیناتی میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

درخواست گزار نے کہا کہ قانونی تقاضے پورے نہ کرکے پولیس آرڈر کی خلاف ورزی کی گئی ہے، آئی جی پنجاب کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔

چیف جسٹس قاسم خان نے ابتدائی سماعت کے لیے درخواست منظور کرلی، اور وفاقی و پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں