وزیراعظم نے عاصم سلیم باجوہ کا بطورمعاون خصوصی استعفی منظور کرلیا

وزیراعظم نے میری معاون خصوصی کاعہدہ چھوڑنے کی درخواست منظور کرلی،عاصم سلیم باجوہ


ویب ڈیسک October 12, 2020
عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے دستبردار ہوگئے: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کا بطورمعاون خصوصی استعفی منظور کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرلیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم سے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے اضافی عہدے سے ہٹانے کی گزارش کی تھی جوانہوں نے منظور کرلی ہے۔



اس خبرکو بھی پڑھیں: وزیراعظم نےعاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا

قبل ازیں عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کواپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جسے وزیراعظم نے قبول کرنے سے انکارکردیا تھا اورہدایت کی تھی کہ وہ اپنے عہدے پرکام جاری رکھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں