بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

ضلع کپواڑا میں بھارتی فوج کے اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی


ویب ڈیسک October 12, 2020
نوجوانوں کو سری نگر میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کے بعد دو روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کے علاقے رام باغ میں داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران خواتین کو ہراساں اور بزرگوں بچوں کو ڈرایا دھمکایا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو شہید کردیا اس طرح دو روز میں بھارتی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : ضلع کلگام میں بھی بھارتی فورسزکے ہاتھوں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

دوسری جانب ضلع کپواڑا کے علاقے ولاگام کے فوجی اڈے میں بھارتی فوجی کے اہلکار سشسترا سیما بال نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث 2007 سے تاحال خودکشی اور آپسی جھگڑوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 477 ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |