پاک فوج دہشتگردوں کیخلاف جوابی کارروائی کے حق سے دستبردار نہیں ہوگی وزیردفاع خواجہ آصف

پاک فوج غیرملکی دہشت گردوں کے حملے کا بھرپور جواب دینے کا مکمل حق رکھتی ہے، خواجہ آصف


ویب ڈیسک December 20, 2013
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا اور حملے میں فوجی جوان شہید ہوئے, خواجہ آصف۔ فوٹو: فائل.

PESHAWAR: وزیردفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزپرحملہ کیا گیا اور پاک فوج غیرملکی دہشت گردوں کے حملے کا بھرپور جواب دینے کا مکمل حق رکھتی ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا اور حملے میں فوجی جوان شہید ہوئے۔ ان کا کہناتھا کہ پاک فوج غیر ملکی دہشت گردوں کے حملے کے جواب دینے کا حق رکھتی ہے، پاکستان جوابی کارروائی کے حق سے دستبردار نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں نے پاک فوج کی کھجوری چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 5 جوان شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 33 شدت پسند مارے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔