’ٹک ٹاک‘ کے پراکسی کے ذریعے استعمال پر بھی پابندی کے لیے درخواست دائر

پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے


ویب ڈیسک October 12, 2020
پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے (فوٹو: فائل)

پابندی کے باوجود پراکسی کے ذریعے ٹک ٹاک استعمال ہونے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ حکومت کی جانب سے ٹک ٹاک پر مکمل پابندی کے باوجود اس ویڈیو شیئرنگ ایپ 'ٹک ٹاک' کو مختلف پراکسی اور وی پی این کے ذریعے استعمال کیا جا رہا ہے جو کہ غلط ہے۔

درخواست میں یہ استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ٹک ٹاک کی پراکسی اور وی پی این طریقے سے رسائی پر بھی پابندی عائد کرے۔

یہ پڑھیں: پی ٹی اے نے 'ٹک ٹاک' پر پابندی عائد کردی

یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے ملک بھر میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ادارے نے لیٹر جاری کرتے ہوئے موقف اختیار تھا کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر نامناسب مواد کے حوالے سے شکایتیں موصول ہورہی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں