ٹک ٹاک انتظامیہ کی حکومت پاکستان کو غیراخلاقی مواد ہٹانے کی یقین دہانی

ٹک ٹاک انتظامیہ کی پی ٹی اے حکام سے ورچوئل ملاقات، غیر اخلاقی اور غیر قانونی مواد سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی


Khususi Reporter October 13, 2020
ٹک ٹاک انتظامیہ کی پی ٹی اے حکام سے ورچوئل ملاقات، غیر اخلاقی اور غیر قانونی مواد سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی (فوٹو، فائل)

ٹک ٹاک انتظامیہ نے غیر قانونی مواد کی شیئرنگ روکنے اور پاکستانی قوانین کے مطابق سوشل میڈیا پر مواد کی شیئرنگ کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرادی۔

ایکسپریس کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ نے پاکستان میں ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر قانونی مواد کی شیئرنگ کی روک تھام کے لیے مستقبل کی حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی اے نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ٹک ٹاک کی سینئر انتظامیہ نے گزشتہ روز پی ٹی اے کے ساتھ ورچوئل ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹک ٹاک انتظامیہ نے پاکستان کے قوانین کے مطابق غیر قانونی آن لائن مواد کی روک تھام کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے بارے میں چیئرمین پی ٹی اے کو آگاہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ٹک ٹاک کی سینئر مینجمنٹ نے مقامی قوانین کے مطابق ٹک ٹاک پر مواد کو معتدل بنانے اور پاکستانی قوانین سے مطابقت رکھنے والے مواد کی آن لائن شیئرنگ بارے مستقبل کی حکمت عملی بارے بھی چیئرمین پی ٹی اے کو آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں