حکومتی قرضوں میں ایک سال کے دوران 3419 ارب کے اضافے کا انکشاف

رواں سال اگست تک مجموعی قرضہ 35 ہزار 659 ارب روپے ہوگیا جو اگست 2019ء تک 32 ہزار 240 ارب تھا

رواں سال اگست تک مجموعی قرضہ 35 ہزار 659 ارب روپے ہوگیا جو اگست 2019ء تک 32 ہزار 240 ارب تھا (فوٹو: فائل)

وفاقی حکومت کے قرضوں میں ایک سال کے دوران 3 ہزار 419 ارب روپے کے اضافے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ملک کا مجموعی قرضہ بڑھ کر 35 ہزار 659 ارب روپے ہوگیا۔


اس ضمن میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کے مجموعی قرض کے عبوری اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست 2020ء تک وفاقی حکومت کا مجموعی قرضہ 35 ہزار 659 ارب روپے ہوگیا جب کہ اگست 2019ء میں پاکستان کا مجموعی قرض 32 ہزار 240 ارب روپے تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کا مقامی واجب الادا قرض 24 ہزار 100 ارب روپے ہوگیا ہے جب کہ اگست 2020ء تک پاکستان کا مقامی قرض 22 ہزار 14 ارب روپے تھا۔


مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کے مقامی قرضے میں دو ہزار 86 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا بیرونی قرضہ 11 ہزار 559 ارب روپے ہو گیا ہے۔

Load Next Story