مولانا ڈاکٹر عبدالحلیم چشتی کراچی یونیورسٹی کے قبرستان میں سپردخاک

پہلی نماز جنازہ جامعۃ الرشید میں جامعہ کے شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد کی اقتدا میں ادا کی گئی۔

پہلی نماز جنازہ جامعۃ الرشید میں جامعہ کے شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ فوٹو: فائل

شیخ الاسلام مولانا سید حسین احمد مدنی کے شاگرد، معروف علمی شخصیت مولانا ڈاکٹر عبدالحلیم چشتی خالق حقیقی سے جاملے ان کی دو نماز جنازہ پڑھائی گئیں۔


مولانا ڈاکٹر عبدالحلیم چشتی کی پہلی نماز جنازہ جامعۃ الرشید میں جامعہ کے شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد کی اقتدا میں ادا کی گئی جبکہ دوسری نماز جنازہ جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن میں ان کے بیٹے حافظ محمد ثانی نے پڑھائی بعد ازاں ان کو کراچی یونیورسٹی کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔

مولانا ڈاکٹر عبدالحلیم چشتی جے پور انڈیا میں 16اپریل 1929 کو پیدا ہوئے۔ 1967 میں کراچی یونیورسٹی سے اسلامیات میں ایم اے کیا اور1970 میں لائبریری سائنس میں ماسٹرز کیا،1981 میں کراچی یونیورسٹی سے لائبریری سائنس میں اولین پی ایچ ڈی کااعزاز بھی آپ ہی کو حاصل تھا۔
Load Next Story