عابد ملہی کو نشان عبرت بنائیں گے فیاض الحسن چوہان

وزیر اعظم کی ٹیم نااہل ہے، طاہر صادق، حکومت مہنگائی کی وجہ جانتی ہے، دانیال عزیز


Monitoring Desk October 13, 2020
ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے، مفتی کفایت اﷲ، ہمایوں اختر، نعمان شیخ کی بھی، ’ٹو دی پوائنٹ‘ میں گفتگو (فوٹو: فائل)

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان عابد نے کہا ہے کہ ملہی کو نشان عبرت بنائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام'' ٹو دی پوائنٹ'' میں میزبان منصور علی خان سے گفتگوکرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پچھلے تقریباً 15 دن سے ہم نے جان بوجھ کر اس معاملے کومیڈیا میں سلو ڈاؤن کیاتھا۔

انھوں نے کہا کہ یہ بہت شارپ ملزم تھا ، پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے کہ یہ درندہ گرفتار ہوا، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے متاثرہ خاتون کو ذاتی طورپرتسلی دی کہ حکومت اس درندے کی گرفتاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ ہم اسے عدالت میں پیش کریں گے۔ پراسیکیوشن کی کارروائی کے بعد اسے نشان عبرت بنائیں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما میجر(ر) طاہرصادق نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان بہت خلوص کے ساتھ چاہتے ہیں کہ مہنگائی کاخاتمہ ہو اور لوگوں کو سہولیات دی جائیں لیکن ان کے ساتھ جوٹیم ہے بہت نااہل اور نان الیکٹڈلوگ ہیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں آپ کا نام باقی رہے تو اپنی ٹیم کو بہتر کریں، جوڈلیور نہیں کرتااسے فارغ کریں۔

پی ٹی آئی کے رہنما ہمایوں اخترخان نے کہا کہ میجرصاحب نے زمینی حقائق پر اپنے خیالات پیش کیے ہیںمیرے خیال میں یہ باتیںپہلے لیڈر شپ تک پہنچنی چاہیے تھیں۔

مسلم لیگ(ن)کے رہنمادانیال عزیزنے کہا کہ حکومت کو مہنگائی کی وجہ کے بارے میں بخوبی پتا ہے۔ میرے پاس اسٹیت بینک کی مانیٹری پالیسی ہے، حکومت کاٹارگٹ ہے کہ اس نے کتنی مہنگائی کرنی ہے، جس جس کی بینک تک رسائی ہے اسے مفت کاپیسہ مل رہاہے۔ یہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت مہنگائی انٹرسٹ ریٹ سے کنٹرول کریں گے۔

جے یو آئی (ف) کے رہنمامفتی کفایت اﷲ نے کہا کہ ہر شاخ پر الوبیٹھا ہے انجام گلستان کیا ہوگا، عمران خان نے جس جس چیزپر ایکشن لیاہے وہ چیز مارکیٹ سے غائب ہو جاتی ہے۔

نمائندہ ایکسپریس نعمان شیخ نے کہا کہ موٹر وے زیادتی کیس کا ملزم چھاپہ مارنے پر ہر بار بھاگنے میں کامیاب ہو جاتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں