صدرممنون حسین نے آرمی چیف اور چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
جنرل راحیل شریف اور جنرل راشد محمود کو نشان امتیاز ملٹری فوج میں ان کی اعلیٰ خدمات کے باعث دیا گیا۔
KARACHI:
صدر ممنوں حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔
ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد صدر ممنوں حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیرمین جوانٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کو افواج پاکستان کے اعلیٰ ترین اعزاز نشان امتیاز سے نوازا۔ تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف، وفاقی وزراء اور کور کمانڈرز سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی، جنرل راحیل شریف اور جنرل راشد محمود کو نشان امتیاز ملٹری فوج میں ان کی اعلیٰ خدمات کے باعث دیا گیا، عام طور پر نشان امتیاز ملٹری افواج پاکستان کے سربراہوں کو دیا جاتا ہے۔