موٹروے سٹی ایگزیکٹوبلاک فطرت سے قریب جدید رہائشی منصوبہ Test Link

قاضی گروپ آف کمپنیز نے ہر ایک کی دسترس میں جدید رہائشی منصوبہ پیش کردیا ہے۔


October 10, 2020
اسلام آباد میں شاندار موٹروے سٹی ایگزیکٹو بلاک پر تیزی سے کام جاری ہے۔ فوٹو: قاضی گروپ آف انڈسٹریز

KARACHI: اپنا گھر ہر ایک کی خواہش ہوتا ہے اور اب اس کی تکمیل کے لیے قاضی گروپ آف کمپنیز نے ایک جدید رہائشی منصوبہ پیش کیا ہے جو بہ یک وقت، تمام سہولیات سے بھرپور، آرام اور فطرت کے انتہائی قریب بھی ہے۔ اس عظیم رہائشی منصوبے کو موٹروے سٹی ایگزیکٹو بلاک کا نام نام دیا گیا ہے۔

قاضی گروپ آف کمپنیز ملک کی معاشی ترقی اور روزگار کی فراہمی کے ضمن میں ایک جانا پہچانا نام بھی ہے۔ اس گروپ کے وسیع بزنس پورٹفولیوز میں آٹو صنعت، آئی ٹی، مارکیٹنگ، غذائی مصنوعات، تعمیراتی صنعت اور ریئل اسٹیٹ شامل ہیں۔



یہی وجہ ہے کہ قاضی گروپ کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ عام آدمی کو رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے کہ ایسے باوقار اور باسہولت ہاؤسنگ منصوبے تیار کئے جائیں جو ہر ایک کی دسترس میں ہوں۔ اسی فکر کے تحت اب قاضی گروپ آف کمپنیز کی جانب سے شاندار ' موٹروے سٹی ایگزیکٹو بلاک' کا منصوبہ پیش کیا جارہا ہے۔ یہ منصوبہ ایک جانب توپرآسائش، جدید اور فطرت و قدرت کے نزدیک ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کی قیمت کو انتہائی موزوں رکھا گیا ہے۔



موٹروے سٹی ایگزیکٹو بلاک

موٹروے سٹی ایسے لوگوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جو سرسبز و شاداب اور پرسکون رہائش چاہتے ہیں لیکن ایسی رہائش جو ہر طرح سے جدید ترین بھی ہو۔ یہی وجہ ہے کہ اس عظیم رہائشی منصوبے کی 30 فیصد جگہ سبزے اور درختوں پر مشتمل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے یہ بلاک جدید طرزِ زندگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تیار کیا ہے۔



موٹروے سٹی ایگزیکٹو بلاک ایک سرسبزو شاداب، صحت بخش اور پرسکون رہائشی منصوبہ ہے جہاں موجود ہر طرح کی سہولیات اور آسائشیں اسے بلاشبہ بین الاقوامی منصوبے کا درجہ دیتی ہیں۔

موٹروے سٹی ایگزیکٹو بلاک ایک ایسا منصوبہ ہے جسے این او سی دیا جاچکا ہے۔ اس منصوبے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کی اجازت اور این او سی حاصل کئے جاچکے ہیں جن میں ٹی ایم اے فتح جنگ، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اور پنجاب محکمہ ماحولیات سرِ فہرست ہیں۔



موٹروے سٹی ایگزیکٹو بلاک زیرِ تعمیر ڈیم روڈ سے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے صرف چند منٹ کی ڈرائیو پر واقع ہے۔ حکومتِ پاکستان یہاں ایک ڈیم روڈ تعمیر کررہی ہے جو نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شروع ہوتا ہے اور سی پیک منصوبے کے مغربی راستے سے ہوتا ہوا موٹروے سٹی ایگزیکٹو بلاک تک جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ موٹروے سٹی سے ایگزیکٹو بلاک سے اطراف کے تمام علاقوں تک پہنچنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔ پھر مستقبل میں یہاں ایک اور انٹرچینج تیار کیا جارہا ہے جسے راولپنڈی رِنگ روڈ کا نام دیا گیا ہے۔



موٹروے سٹی ایگزیکٹو بلاک پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے جس میں ماہرین اپنی مہارت اور منصوبہ بندی سے پروجیکٹ کی تکمیل میں کوشاں ہیں۔

موٹروے سٹی ایگزیکٹو بلاک کی مزید خصوصیات

یہ پاکستان کا پہلا رہائشی اور کمرشل منصوبہ ہے جہاں کے رہائشی ہر طرح کی واٹر اسپورٹس سہولیات حاصل کرسکیں گے۔ دوسری جانب پی جی اے معیار کا گالف کورس بنایا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ تفریحی پارک ، ڈیم کا نظارہ کرنے کے خاص مقامات، 24 گھنٹے سیکیورٹی اور صحت کی ہنگامی امداد کی فراہمی شامل ہے۔

یہی وجہ ہے کہ موٹروے سٹی ایگزیکٹو بلاک سرمایہ کاری کے لیے ایک شاندار مقام ہے جہاں مستقبل کے لیے شاندار تجارتی اور کاروباری مواقع موجود ہیں۔ مستقبل میں فوائد سمیٹنے کے لیے موٹروے سٹی ایگزیکٹو بلاک سے بہترین کوئی اور انتخاب نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس منصوبے پر آپ کا سرمایہ تیزی سے کئی گنا ہوکر آپ کو ہر ممکن کامیابی دلاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |