یاسرحسین بھی ٹک ٹاک پرپابندی کے خلاف بول پڑے

پی ٹی اے نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پرنامناسب مواد نہ ہٹانے پر ملک بھر میں پابندی عائد کردی تھی


ویب ڈیسک October 13, 2020
پی ٹی اے نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پرنامناسب مواد نہ ہٹانے پر ملک بھر میں پابندی عائد کردی تھی فوٹوفائل

اداکار یاسر حسین نے ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی مسئلے کا حل نہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چند روزقبل ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پرنامناسب مواد نہ ہٹانے پر ملک بھر میں پابندی عائد کردی تھی۔ اس پابندی سے جہاں کچھ لوگ خوش تو کچھ لوگ ناراض ہیں۔ یاسر حسین نے اپنی انسٹااسٹوری پر ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک پر پابندی؛ 2020 اتنا بھی برا نہیں ہے

گزشتہ روزیاسرحسین نے نجی ٹی وی کے میزبان اقرارالحسن کی ٹک ٹاک کے حوالے سے کی گئی ٹوئٹ شیئر کی جس میں اقرارالحسن نے پی ٹی اے کے فیصلے پرکہا تھا کہ کسی بھی چیز پر پابندی مسئلے کا حل نہیں ہوتی۔ کسی بھی پلیٹ فارم پرموجود خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے نہ کہ مکمل طور پر اسے بند کردیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی قوانین کے نفاذ سے بے حیائی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، حریم شاہ

یاسر حسین نے یہ ٹوئٹ شیئرکراتے ہوئے اقرار الحسن کی بات کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ''بالکل صحیح ہے یہ مسئلے کا حل نہیں ہے۔ جس کا پیٹ خراب ہو اس کا کھانا کم کرتے ہیں سب کا کھانا بند نہیں کرتے۔''

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارمنیب بٹ بھی ٹک ٹاک پر پابندی پر افسوس کا اظہارکرچکے ہیں تاہم عمران عباس نے ویڈیو شیئرنگ ایپ پر پابندی لگنے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں