بلوچستان کے کمشنرزاورڈی آئی جیز سے بچوں سے جنسی تشدد کی رپورٹس طلب

تمام ماتحت عدالتیں جنسی تشدد کے کیسزکوترجیحی بنیادوں پرجلد ازجلد نمٹائیں، بلوچستان ہائی کورٹ

بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، بلوچستان ہائی کورٹ: فوٹو: فائل

بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبے بھر کے کمشنرزاورڈی آئی جیزسے جنسی تشدد کی رپورٹس طلب کرلیں۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جمال خان مندوخیل اورجسٹس عبدالحمید بلوچ پرمشتمل عدالت عالیہ کے بینچ نے قلعہ عبداللہ کے 8 سالہ بچے سے زیادتی اورپھرقتل کے مقدمے پرسماعت کی۔ مقدمہ مقتول بچے کے والد کے جانب سے درج کرایا گیا تھا۔


عدالت عالیہ نے آئندہ سماعت پرصوبے کے تمام کمشنرزاورڈی آئی جیزسے جنسی تشدد کی رپورٹس طلب کر لیں، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ صوبے کی تمام عدالتوں میں زیرالتوا اس نوعیت کے مقدمات کے اعداد وشمارمرتب کئے جائیں۔

دوران سماعت عدالت عالیہ نے ریمارکس دیئے کہ صوبہ بھرمیں بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ کا رجحان دیکھا جارہا ہے، تمام کمشنرز اورڈی آئی جیز اپنے متعلقہ علاقوں میں ان واقعات کے خاتمے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کریں، جنسی زیادتی کے واقعات میں ملوث عناصرکو کیفرکردارتک پہنچائیں۔
Load Next Story