منیلا ایئرپورٹ کے باہرفائرنگ علاقائی میئراپنی اہلیہ پوتے اورسیکریٹری سمیت ہلاک
تالمپا نے مئی 2013 کے انتخابات میں فلپائن کے صدرکے قریبی ساتھی کو شکست دیکرمیئر منتخب ہوئے تھے
فلپائن کے دارالحکومت میں لبان گان کے میئر اور ان کی اہلیہ سمیت 4 افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حکام کاکہنا تھا کہ جنوبی فلپائن کے علاقے لبان گان کے میئر اکول تالمپا پرموٹرسائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں نے منیلا انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے باہراندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں اکول تالمپا ان کی اہلیہ، پوتا اورسیکریٹری موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واضح رہے کہ تالمپا نے مئی 2013 کے انتخابات میں فلپائن کے صدر بیگنو اکوینو کے قریبی ساتھی کو شکست دی تھی اور ان پر گزشتہ برس اور 2010 میں بھی قاتلانہ حملے کئے گئے تھے۔