دوسرے ون ڈے میں لنکن ٹائیگرز نے پاکستانی شاہینوں کو ڈھیر کردیا
سری لنکا نے 285 رنز کا ہدف 49.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا
دوسرے ون ڈے میں سری لنکا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے، اوپنر احمد شہزاد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کریئر کی چوتھی سنچری مکمل کی اور 140 گیندوں میں 124 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان مصباح الحق نے بھی بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور 62 گیندوں میں 59 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان 7، محمد حفیظ 32 اور صہیب مقصود 18 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ شاہد آفریدی 15 گیندوں میں 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی بولنگ لائن ایک بار پھر کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکی اور نووان کلاسیکرا، لستھ ملنگا اور سیکوگے پراسنا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سری لنکا نے 285 رنز کا ہدف 49.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، کمار سنگاکارا 58 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے جبکہ کپتان اینجیلو میتھیوز نے بھی 47 اور دنیش چندیمل نے 44 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، دیگر بلے بازوں میں کوسل پریرا 16، دلشان 40، تھسارا پریرا 5، نووان کلاسیکرا 32 اور سیکوگے پراسنا 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دیموتھ کرونارتنے 16 اور سینانائکے 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 3، شاہد آفریدی نے 2 جبکہ سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بہترین کارکردگی پر اینجیلو میتھیوز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔