چیئرمین نیب نے روز ویلٹ ہوٹل بند کرنے کا نوٹس لے لیا

تحقیقات کی جائیں کہ قومی اثاثے کو بند کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی، چیئرمین نیب


ویب ڈیسک October 13, 2020
تحقیقات کی جائیں کہ قومی اثاثے کو بند کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی، چیئرمین نیب۔ فوٹو : فائل

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے میڈیا رپورٹس پر روز ویلٹ ہوٹل کو 31 اکتوبر سے بند کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیدیا ہے، تحقیقات میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ امریکا کے شہر نیو یارک میں انتہائی مرکزی جگہ پر قائم پاکستان کے قومی اثاثہ روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی آئی اے کا امریکا میں روزویلٹ ہوٹل بند کرنے کا فیصلہ

تحقیقات میں ان وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا جن کی وجہ سے حکومت پاکستان کو مبینہ طور پر لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا، اس کے علاوہ ان ذمہ داران کا بھی تعین کیا جائے گا جنہوں نے اپنے قومی فرائض کی انجام دہی میں مبینہ طور پر کوتاہی برتی اور امریکا کے شہر نیو یارک میں انتہائی مرکزی جگہ پر قائم روز ویلٹ ہوٹل کو منافع بخش بنانے میں اپنا کردار ادا نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |