عدالت نے گلوکارہ فرح انور کو خلع کی ڈگری جاری کردی

شوہر انور حمید تشدد کرتا ہے اور ذہنی مریض بن چکا ہے، گلوکارہ فرح انور


/کورٹ رپورٹر October 13, 2020
شوہر انور حمید تشدد کرتا ہے اور ذہنی مریض بن چکا ہے، گلوکارہ کا موقف فوٹوانٹرنیٹ

فیملی کورٹ نے گلوکارہ فرح انور کو خلع کی ڈگری جاری کردی۔

فیملی عدالت نے لاہور سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ فرح انور کی خلع کی درخواست پر سماعت کی۔ گلوکارہ نے اپنے وکیل حامد مقبول بھٹی کی وساطت سے عدالت میں درخواست دائر کررکھی تھی۔

گلوکارہ فرح نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کا شوہر انور حمید اس پر تشدد کرتا ہے اور ذہنی مریض بن چکا ہے۔ چھوٹی چھوٹی بات پر شوہر جھگڑا شروع کردیتا ہے اس لیے وہ شوہر کے ساتھ مزید رہنا نہیں چاہتی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت خلع کی ڈگری جاری کرنے کا حکم دے۔ فیملی کورٹ کے جج وقار عادل مرزا نے گلوکارہ فرح انور کا بیان قلمبند کرنے کے بعد خلع کی ڈگری جاری کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں