ٹک ٹاک پرپابندی کے خلاف درخواست دائر
چند لوگ ایپ کا غلط استعمال کررہے ہیں ان کی آئی ڈی کو بلاک کیا جائے، درخواست گزار
ٹک ٹاکرنے ویڈیوشیئرنگ ایپ 'ٹک ٹاک' پرپابندی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
کراچی کے ٹک ٹاکرنے پابندی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔ ٹک ٹاکرمنیب احمد نے پی ٹی اے کی جانب سے پابندی کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 2 کروڑسے زائد لوگ ٹک ٹاک ایپلی کیشن کواستعمال کرتے ہیں۔ چند لوگ ایپ کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ انکی آئی ڈی کو بلاک کیا جائے۔ تمام اکاؤنٹ چلانے والوں کے اکاؤنٹس کو بند کرنا ٹھیک نہیں۔ درخواست پر15 اکتوبرکو سماعت ہوگی۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ویڈیو شیئرنگ ایپ 'ٹک ٹاک' پر نامناسب مواد نہ ہٹانے کی وجہ سے ملک بھر میں پابندی عائد کردی تھی تاہم گزشتہ روزٹک ٹاک انتظامیہ نے غیرقانونی مواد کی شیئرنگ روکنے اور پاکستانی قوانین کے مطابق سوشل میڈیا پر مواد کی شیئرنگ کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔