کترینہ اور رنبیر سے متعلق میرا بیان مذاق تھا اسے سنجیدہ نہ لیا جائے کرینہ کپور

کرینہ نے ایک ٹی وی شو میں کترینہ کو بھابھی کہا جس کی وجہ سے ان کے چچا اور رنبیر کے والد رشی کپور سخت ناراض ہوگئے تھے


ویب ڈیسک December 20, 2013
جس پروگرام میں کترینہ کو بھابھی کہا وہ ایک تفریح ٹی وی شو ہے اور یہ کوئی اتنا بڑا معاملہ نہیں، کرینہ فوٹو: فائل

باولی ووڈ کی دلکش حسینہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور سے متعلق ان کا بیان ایک مذاق تھا اسے سنجیدہ نہیں لینا چاہئے۔

کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ جس پروگرام میں انہوں نے کترینہ کیف کو بھابھی کہا وہ ایک تفریح والا ٹی وی شو ہے اور یہ کوئی اتنا بڑا معاملہ بھی نہیں ہے اور اس بیان کو اتنی سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں رنبیر کپور کی بڑی بہن ہوں اور رنبیر سے متعلق جو میرا دل چاہے گا وہ کہوں گی۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور نے بھارت کے معروف چیٹ شو ''کافی ود کرن'' میں شرکت کے دوران کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ کترینہ کیف کو بھابھی کہہ کر پکارا اور کہا وہ کترینہ کو رنبیر کپور کی دلہن کے روپ میں دیکھنا چاہتی ہیں، کرینہ کپور کے اس بیان نے جہاں میڈیا پر تہلکہ مچایا وہیں ان کے چچا اور رنبیر کپور کے والد رشی کپور بھی اپنی بھتیجی سے سخت ناراض ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں