ملک میں بڑھتی مہنگائی پر کابینہ ارکان ایک دوسرے پر برس پڑے

وفاقی کابینہ کا وزیراعظم سے بڑھتی مہنگائی پر ہنگامی اقدامات کا مطالبہ


ویب ڈیسک October 13, 2020
وفاقی کابینہ کا وزیراعظم سے بڑھتی مہنگائی پر ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں ملک میں بڑھتی مہنگائی پر وفاقی وزرا نے ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر مراد سعید، شیخ رشید، فیصل واوڈا اور دیگر وزراء نے مہنگائی کا معاملہ اٹھایا۔ کابینہ ارکان نے وزیراعظم سے بڑھتی مہنگائی پر ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو اشیاء کی دستیابی یقینی بنانا ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بجلی گیس اور ادویات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی بحث ہوئی، وفاقی وزیر مراد سعید نے ندیم بابر اور عمر ایوب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں فیصلے کچھ ہوتے ہیں اور بجلی گیس میں ریلیف نہیں ملتا، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے ذمہ دار آپ لوگ ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت نے وزراء کو ادویات پر بریفنگ دی تو وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ادویات مہنگی ہونے کی وجہ سے لوگوں کی باتیں سننا پڑتی ہیں۔ وزیراعظم کی کابینہ ارکان کو مہنگائی میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے وزیر اطلاعات کو اپنی میڈیا کی مضبوط ٹیم بنانے کا مشورہ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں