افغانستان اورپاکستان اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے وزیراعظم

ہمسائے تبدیل نہیں ہوسکتے پاکستان تمام ممالک کے ساتھ امن اورمحبت سے رہنا چاہتا ہے، نواز شریف


ویب ڈیسک December 20, 2013
پاکستان، افغانستان اوربھارت کے پاس ایک دوسرے کےساتھ رہنے کےسواکوئی دوسراراستہ نہیں،نواز شریف فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ افغانستان اورپاکستان نے اتفاق کیا ہے کہ وہ اپنی اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

ترکی کے ٹی وی کو انٹریودیتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان، افغانستان اوربھارت کے پاس ایک دوسرے کےساتھ رہنے کےسواکوئی دوسراراستہ نہیں، پاکستان اپنے ہمسایوں سمیت تمام ممالک کے ساتھ امن اورمحبت سے رہنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت بہت اہمیت رکھتی ہے، اگر پاکستان میں امن ہوگا تو خطے میں تجارت کو فروغ ملے گا اور یہاں خوشحالی آئے گی۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ میں نے اور افغان صدر حامد کرزئی نے اتفاق کیا ہے کہ وہ اپنی اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، ہم نہیں چاہتے کہ ایسا کوئی قدم اٹھا یا جائے جس سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں