کابینہ اجلاسایم کیوایم کا پارٹی قیادت پربغاوت کے مقدمات واپس لینے کامطالبہ

وزیراعظم نے ایم کیو ایم کی درخواست پر غور کرنے کی یقین دہانی، وفاقی وزیر قانون کو معاملہ دیکھنے کی ہدایت


Staff Reporter October 13, 2020
وفاقی وزیر امین الحق نے وفاقی کابینہ میں پارٹی رہنماؤ پر بغاوت کے مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا(فوٹو، فائل)

وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں پر بغاوت کے مقدمات واپس لینے کا معاملہ اٹھا دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے وزیر امین الحق نے وزیراعظم سے پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جولائی 2015 میں ایم کیو کی قیادت پر مقدمات قائم ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ملک میں بڑھتی مہنگائی پر کابینہ ارکان ایک دوسرے پر برس پڑے

انہوں نے کہا کہ یوٹیوب پر سابق قائد کی تقریر دیکھ کر تالی بجانے پر بغاوت کا مقدمہ بنادیا گیا۔ وزیراعظم نے ایم کیو ایم کی درخواست پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر قانون کو معاملہ دیکھنے کی ہدایت کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں