پاک فوج کے 3 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

تھری اسٹارجنرل کا عہدہ پانے والوں میں میجرجنرل زاہد لطیف، میجرجنرل اکرام الحق اورمیجرجنرل عبیداللہ خان شامل ہیں


ویب ڈیسک December 20, 2013
پاک فوج میں تھری اسٹار عہدے کی خالی آسامیوں پرنئی تعیناتیوں کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا بھی امکان ہے، ذرائع فوٹو؛فائل

پاک فوج کے 3 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروس پبلک ریلیشن سروسز (آئی ایس پی آر) کے مطابق تھری اسٹارجنرل کا عہدہ پانے والوں میں میجرجنرل زاہد لطیف، میجرجنرل اکرام الحق اورمیجرجنرل عبیداللہ خان شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج میں تھری اسٹارعہدے کی خالی آسامیوں پرنئی تعیناتیوں کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا بھی امکان ہے، اس وقت آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن اورچیف آف لاجسٹک اسٹاف کی پوسٹیں خالی ہیں۔

کور کمانڈر بہالپور لیفٹیننٹ جنرل زبیرمحمودحیات کو ڈی جی اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جس وجہ سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کونئے کورکمانڈربہاولپورکا بھی فیصلہ کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں