بھارت مذہب کے نام پر پاکستان میں بدامنی پیدا کرنے کی سازشیں کررہا ہے شہریارآفریدی

بلوچستان کے نوجوانوں نے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، شہریار آفریدی


ویب ڈیسک October 13, 2020
بلوچستان کے نوجوانوں نے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، شہر یار آفریدی . فوٹو : فائل

پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت مذہب، فرقوں، نسل اور لسانی تنوع کے نام پر پاکستان میں بدامنی پیدا کرنے کی سازشیں کررہا ہے۔

شہریار خان آفریدی نے بلوچستان کا دورہ کیا جہاں کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے بیانیے کے دور میں پاکستان کی ثقافت کو ایک ہتھیاروں کے طور پر پیش کرنے کی ضرورت ہے، دشمن ہماری غلطیوں کو سامنے رکھتے ہوئے اس پر کام کر رہا ہے لیکن ہم ان کی سازشوں کا مقابلہ کرکے ناکام بنا رہے ہیں۔

شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی دینے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں، انہوں نے بیرونی دنیا میں پاکستان کے سیاحت اور ثقافتی ورثے کو فروغ دینے میں مدد کے لئے نئی ویزا پالیسی کا آغاز کیا ہے، ہم دنیا کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ متحرک پاکستان کو دیکھیں، پاکستان کے پاس ایک انوکھی اور مالدار ساحلی لکیر ہے اور ہم اپنے ساحلی سیاحت کو پیش کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان پھولوں کا گلدستہ ہے اور یہ پاکستانی معاشرے کی اصل تصویر کی عکاسی کرتا ہے جب کہ بلوچستان کے نوجوانوں نے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں