کینیڈا نے دوا سازکمپنیوں کو سوڈوایفی ڈرین کی فراہمی روک دی

سوڈوایفی ڈرین سے نشے کیلیے استعمال کیا جانے والامیتہ کرسٹل نامی کیمیکل تیار کیا جاتا ہے

سوڈوایفی ڈرین سے نشے کیلیے استعمال کیا جانے والامیتہ کرسٹل نامی کیمیکل تیار کیا جاتا ہے، فوٹو: فائل

پاکستان میں ایفی ڈرین اسکینڈل سامنے آنے کے بعد کینیڈا نے اپنی دوا سازکمپنیوں کو4 ماہ سے سوڈوایفی ڈرین کی سپلائی بندکردی ہے۔


کینیڈا میں ایفی ڈرین پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔ سوڈوایفی ڈرین سے میتہ کرسٹل نامی کیمیکل بھی تیارکیاجاتا ہے جوکہ نشے کے عادی افراد اوراسکول کے بچے استعمال کرتے ہیں، یہ کوکین سے ملتی جلتی نشہ آوردوائی ہے۔کینیڈا میں سوڈو ایفی ڈرین کی سپلائی کوکنٹرول کرنے کیلیے وزارت صحت نے میتہ واچ کا شعبہ بھی قائم کیا ہوا ہے۔

کینیڈا میں سوڈوایفی ڈرین سے بننے والی دوائوں کی ایک یا دو ڈبیوں سے زیادہ فروخت پر پابندی ہے۔ ایفی ڈرین ایک قدرتی پودے سے بنتی ہے جس کا چائنیز نام ماہانگ اور انگلش نام ایفی ڈرا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ برس ایفی ڈرین کوٹا کیس سامنے آیا تھا، 2 پاکستانی کمپنیوں داناس فارما سوٹیکل اور برلکس لیب نے بااثرشخصیات کے ذریعے ایفی ڈرین کا مقررہ کوٹا 22 ہزار کلو گرام کے بجائے 31 ہزار کلو گرام منگوا لیا تھا۔
Load Next Story