پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی بھاری اکثریت سےاقوام متحدہ کی اہم کونسل کا رُکن منتخب

انسانی حقوق کونسل کے لیے پاکستان نے خطے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے


Staff Reporter October 13, 2020
پاکستان نے آئندہ تین سال کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب ہوکر ایک اور سفارتی کامیابی حاصل کرلی ہے۔(فوٹو، فائل)

پاکستان نے بھاری اکثریت سے آئندہ تین سال کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رُکن منتخب ہوکر ایک اور سفارتی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں پاکستان نے ریکارڈ ووٹ حاصل کئے اور 191 میں سے 169 ووٹس لینے میں کامیاب ہوا۔ پاکستان نے ایشیا پیسیفک ریجنل میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو اتنی کثیر تعداد میں ووٹوں کا ملنا،عالمی سطح پر پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور انسانی حقوق کی پاسداری کیلئے آواز بلند کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کونسل، اقوام متحدہ کا ایک انتہائی اہم فورم ہے. اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے ہماری درخواست پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نہ صرف نوٹس لیا بلکہ ان مظالم کو رپورٹس کی شکل میں مرتب کیا اور بھارت کے غیر قانونی اقدام کا پردہ چاک کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا پاکستان، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے پلیٹ فارم پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم باسیوں سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کے حق میں آواز اٹھاتا رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں