اصل فروٹ ننجا چھریوں کے کرتب میں 41 سیب کاٹنے کا حیرت انگیز مظاہرہ

امریکی ماہر ڈیوڈ رش کی ایک ساتھ تین چھریوں کا کرتب دکھاتے ہوئے ایک منٹ میں درجنوں سیب دولخت کرنے کی ویڈیو وائرل


ویب ڈیسک October 14, 2020
ڈیوڈ رش نے تین خنجروں کی مدد سے 41 سیبوں کو ہوا میں دولخت کرنے کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

اسمارٹ فون پر آپ نے فروٹ ننجا گیم تو ضرور دیکھا یا کھیلا ہوگا جس میں ہوا میں پھینکے جانے والے پھلوں کو انگلیوں سے کاٹ کر دو ٹکڑے کیا جاتا ہے۔ لیکن امریکی کرتب کے ایک ماہر کی ایک ویڈیو میں یہ منظر حقیقی طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو میں اڈاہو کے رہائشی ڈیوڈ رش ایک ساتھ تین خنجروں کو ہوا میں گھماتے ہوئے کرتب ( جگلری) دکھاتے ہیں۔ اس دوران سامنے سے ایک شخص سیب پھینکتا ہے جسے وہ اپنے ہاتھ میں آنے والے کسی ایک خنجر سے ہوا میں ہی کاٹ ڈالتے ہیں۔

11 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی یہ ویڈیو مقبول ہورہی ہے جس میں ڈیوڈ تین انتہائی تیز خنجروں سے پہلے کرتب دکھاتے ہیں اور اس کے بعد ہوا میں پھینکے جانے والے سیب کو درمیان سے کاٹ کر ان کے دو ٹکڑے کرتے نظر آتے ہیں۔ یہ ویڈیو کئی زاویوں سے بنائی گئی ہے جس میں ان کی مہارت کو دیکھا جاسکتا ہے۔


ایک اور منظر میں یہ ویڈیو سلوموشن میں دیکھی جاسکتی ہے جس میں ان کا کمال واضح طور پر سامنے آتا ہے۔ اس کھیل میں انہوں نے 41 سیب کاٹے ہیں۔ تاہم سائنسی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے والے ڈیوڈ اب تک گنیز بک کے 150 ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔ تاہم سیب کاٹنے کا یہ ریکارڈ سب سے نیا اور انوکھا بھی ہے۔ اس سے قبل ایک منٹ میں 36 سیبوں کو ہوا میں کاٹا گیا تھا۔

اس سے قبل 40 سالہ ڈیوڈ انکھوں پر پٹی باندھ کر گیندوں سے کرتب دکھاچکے ہیں۔ رسی کودتے ہوئے میراتھن میں حصہ لے چکے ہیں۔ یہاں تک کہ کرتب دکھاتے ہوئے بھی دوڑچکے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی درجن ریکارڈ انہوں نے گزشتہ 4 برس میں توڑے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں