تبلیغی اجتماع 6 نومبر سے شروع شناختی کارڈ اور ماسک لازمی
اجتماع گاہ میں ایک بار داخل ہونے کے بعد اختتام تک باہرجانے کی اجازت نہیں ہوگی
رائیونڈ کے عالمی تبلیغی اجتماع کاشیڈول اورکورونا کی وجہ سے ایس اوپیز جاری کردیئے گئے ہیں۔
تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ 6 نومبر سے شروع ہوگا جو 8 نومبرتک جاری رہے گا۔رواں سال بیرون ملک سے آنے والے مہمان اجتماع میں شریک نہیں ہوسکیں گے، اجتماع گاہ میں ایک بار داخل ہونے کے بعد اختتام تک باہرجانے کی اجازت نہیں ہوگی،شرکا کے لئے قومی شناختی کارڈ اورماسک لازمی ہوگا، انفرادی طور پرکسی کو اجتماع میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
بیمار لوگ اور پاکستان میں زیرتعلیم غیرملکی طلبا اجتماع میں شرکت نہیں کرسکیں گے، تمام افراد گروپ کی شکل میں آئیں گیاور ہرگروپ کا ایک امیرہوگا۔اجتماع گاہ کے اندر ضروریات زندگی کا اہتمام ہوگا۔
اجتماع گاہ کے اندر سونے کی ترتیب بھی ماضی کی نسبت تبدیل کی گئی ہے ، دو بستروں کے درمیان ایک بسترکی جگہ خالی چھوڑی جائے گی۔