پشاور تخریب کاری کا منصوبہ ناکامد ہشت گرد ہلاک

علاقے سپاہ میں نامعلوم سمت سے گولہ مکان پر آگرا ، بچی سمیت ہلاک ہونیوالے افراد ایک خاندان ہی کے تھے


News Agencies/Numainda Express September 07, 2012
پشاورمیںبرآمد ہونیوالے 105کلو وزنی بماوراس میں استعمال شدہ بال بیئرنگ نظر آرہے ہیں۔ فوٹو: پی پی آئی

لاہور: پشاور پولیس نے شہرمیں تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں بارودی مواد پکڑ لیا جبکہ ایک دہشت گردکوبھی ہلاک کیا۔

ایس ایس پی پشاورطاہرایوب نے پولیس لائن میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ انھیںاطلاع ملی تھی کہ شرپسندوں نے ہتھ رہڑی میں بارودی مواد نصب کیا ہے اور پشاور میں داخل ہونا چاہتے ہیں جبکہ دو موٹر سائیکل سوار بھی ان کے ساتھ ہیں، اس اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کی اور باڑہ شیخان کے قریب ہتھ گاڑی کو روکا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس سے بخت بلند زخمی ہوگیا،جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دو موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے ہتھ رہڑی میں نصب 110کلوگرام بارودی مواد قبضے میں لے لیا، شدت پسندوں نے پشاور میں بڑے پیمانے پر تباہی کا منصوبہ بنایا تھا تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے منصوبہ ناکام بنادیا گیا ۔ادھر آن لائن کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے سپاہ میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے بچی سمیت ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی سہ پہر نامعلوم سمت سے ایک گولہ مکان پر آگرا جس سے 6افراد جاں بحق جبکہ کچھ زخمی بھی ہوئے ،خاصہ دار فورس نے6افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔دریں اثناء آئی این پی کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود سے جمعرات کو پشاور کے 2رہائشیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیںجنھیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں