ہواؤں میں اڑتا ڈالر نیچے آنے لگا 4 روز کے دوران 5 روپے تک کی کمی

موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ شروع ہو گیا تھا


ویب ڈیسک December 20, 2013
انٹرمارکیٹ میں ڈالر 105 روپے 8 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 105 روپے 60 پیسے کی سطح پر آگئی ہے: فوٹو:فائل

SUKKUR:

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے اعلان کے بعد 4 روز کے دوران ملک میں ڈالر کی قیمت 5 روپے تک کم ہوگئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈالر 110 روپے سے نیچے آنا شروع ہوگیا اور انٹر مارکیٹ میں ڈالر 105 روپے 8 پیسے پر فروخت ہورہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 105 روپے 60 پیسے کی سطح پر آگئی ہے، موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ شروع ہو گیا تھا، ڈالر کی قدر سنچری سے کہیں آگے نکل گئی تھی تاہم ایک مرتبہ پھر ڈالر کی قدر میں گراوٹ آرہی ہے۔


واضح رہے کہ ڈالر کی بڑھتی قیمت کو دیکھتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ عارضی ہے لہذا نقصان سے بچنے کے لئے ڈالر کیش کرا لئے جائیں ، وزیر خزانہ کے اعلان کے بعد ایک مرتبہ پھر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں