آغا اسٹیل کے حصص کی ابتدائی عوامی پیشکش کیلیے 14 اور 15 اکتوبر کی تاریخیں مقرر
آغا اسٹیل انڈسٹریزکے آئی پی او کی بک بلڈنگ کا مرحلہ گزشتہ ہفتے انجام پایا جسے بہت زیادہ پذیرائی ملی۔
WATFORD:
آغا اسٹیل انڈسٹریز کے مجموعی حصص کی عوامی پیشکش 14 اکتوبر سے شروع ہوگی جو 15 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
آغا اسٹیل انڈسٹریز کے مجموعی حصص کے 25فیصد یا3کروڑ حصص کی اولین عوامی پیشکش (آئی پی او) 14 اکتوبر سے شروع ہوگی جو 15 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ یہ پیشکش 32 روپے فی حصص کے حساب سے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ آغا اسٹیل انڈسٹریزکے آئی پی او کی بک بلڈنگ کا مرحلہ گزشتہ ہفتے انجام پایا جسے بہت زیادہ پذیرائی ملی۔ آغا اسٹیل انڈسٹریزکے آئی پی او کو ادارہ جاتی اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست ردِ عمل ملا ہے کیونکہ فی حصص کی حتمی قیمت مقررہ 30 روپے سے بڑھ کر 32 روپے ہو گئی۔