نور پور جٹاں کی ثریا بی بی نے تھانہ صدر چونیاں میں درخواست دی کہ اس کی 15سالہ بیٹی گھر میں اکیلی تھی کہ گاؤں کا ہی وقار نامی نوجوان آیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔
ادھر گد پور میں اوباش نے افتخار احمد کی بیوی (س) کو گھر گھس کر ہوس کا نشانہ بنایا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش کیلیے کارروائی جاری ہے جب کہ بستی مان میں( س) زوجہ صابر کو اس کے دیورنوید نے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو اس نے شور مچا دیا جس پر وہ فرار ہوگیا۔
دوسری جانب رادھاکشن کے نواحی علاقے رتی پنڈی میں اوباش نے 4سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم زبیر بچے کو اپنی چھت پر لے گیا، عورتوں نے دیکھا تو بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔