فنکاروں کا موٹروے زیادتی کیس کے ملزم عابد ملہی کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ

ملزم کے ساتھ بالکل بھی رحم دلی نہ برتی جائے، فنکار


ویب ڈیسک October 14, 2020
ملزم کو اس گھناؤنے جرم کی ایسی سزا دی جائے جو سب کے لیے عبرتناک مثال بنے، فنکار فوٹوفائل

موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پر فنکاروں نے شکر ادا کرتے ہوئے ملزم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے مرتکب مرکزی ملزم عابد ملہی کو واقعے کے 33 دن بعد دو روز قبل فیصل آباد کے علاقے مانگامنڈی سے گرفتار کیاگیا تھا۔ ملزم کی گرفتاری پر فنکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عابد ملہی کو عبرتناک سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرے وے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد گرفتار

اقرا عزیز نے ٹوئٹر پر کہا موٹروے حادثے کے تقریباً ایک ماہ بعد بالآخر واقعے کا مرکزی ملزم عابد ملہی پولیس کی گرفت میں ہے۔ قانون کو غالب آنا چاہئیے اور اس کے ساتھ بالکل بھی رحم دلی نہ برتی جائے۔



عدنان صدیقی نے مائیکروبلاگنگ ایپ ٹوئٹر پر لکھا لاہور موٹروے کا مرکزی ملزم پولیس کے جال میں ہے تو کیا ہم براہ کرم انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ کہتے ہیں انصاف میں تاخیر کرنا انصاف کرنے سے انکار کرنا ہے۔ ملزم کو اس گھناؤنے جرم کی ایسی سزا دی جائے جو سب کے لیے عبرتناک مثال بنے۔



صنم سعید نے عابد ملہی کی گرفتاری پر شکرادا کرتے ہوئے لکھا انصاف غالب ہو۔ اس طرح کے گھناؤنے کام کے لیے ملزم کے ساتھ کوئی رواداری اور رحم دلی نہ برتی جائے۔ جو بھی سزا کا فیصلہ ہوگا اس کا مقصد مزید اس طرح کے جرائم کی روک تھام ہونا چاہیئے۔ یہ معاملہ ماضی کے معاملات کے مقابلے میں زیادہ موثر ثابت ہو۔



اداکار عثمان خالد بٹ نے ڈاکٹر شہباز گل کی ٹوئٹ جس میں انہوں نے عابد ملہی کی گرفتاری کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ ''انشااللہ اسے قانون کے مطابق سزا ملے گی'' کو ری ٹوئٹ کراتے ہوئے لکھا بالآخر۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں