وفاقی ملازمین کو یوٹیلٹی اسٹورز پر موٹر سائیکل الیکٹرونک سامان اقساط پر دینے کا اعلان

اجلاس میں 1000نئے یوٹیلٹی اسٹورز،30نئے ویئرہائوس کھولنے کابھی جائزہ،انتظامیہ کومنصوبے پر تیزی سے عملدرآمدکی ہدایت


Online September 07, 2012
اجلاس میں 1000نئے یوٹیلٹی اسٹورز،30نئے ویئرہائوس کھولنے کابھی جائزہ،انتظامیہ کومنصوبے پر تیزی سے عملدرآمدکی ہدایت، فوٹو : اے پی پی فائل

پاکستان مسلم لیگ (ق )کے سینئر مرکزی رہنما ونائب وزیراعظم چوہدری پرویزالہی نے گریڈ ایک سے سولہ تک کے تمام وفاقی ملازمین کو یوٹیلٹی اسٹورزسے سائیکل ،موٹرسائیکل،فریج، ٹی وی،واشنگ مشین،مائیکرویواوون،اے سی وغیرہ مارکیٹ سے آسان اقساط پر دینے کا اعلان کیا ہے۔

انھوںنے اس بارے میں منصوبے کی منظوری یہاں یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کے ہیڈکوارٹر کے دورہ کے دوران دی۔ منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن میجر جنرل( ر) ملک محمد فاروق نے نائب وزیراعظم کو رمضان میں یوٹیلٹی اسٹورز کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں بارے بریفنگ دی ۔ چوہدری پرویزالہی کو بتایا گیا کہ اس سال رمضان میں یوٹیلٹی اسٹورز نے 22ارب 16کروڑ روپے کی ریکارڈ سیل حاصل کی جوکہ پچھلے سال سے سات ارب روپے زائد اور 2010 سے 9ارب روپے زائد ہے۔

پرویزالہی کو بتایا گیا کہ وفاقی ملازمین کی کل تعداد 4لاکھ 47ہزار ہے جن میں سے 3لاکھ 85ہزار ایک سے چھ اور 42ہزار گریڈ 7سے 16میں ہیں ان تمام ملازمین کو ہماری نئی اسکیم سے فائدہ پہنچے گا،پرویزالہی نے کہا کہ وہ ملازمین کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ہم نے ہمیشہ کم آمدنی والے لوگوں کی سہولت کیلئے پالیسیاں بنائیں ۔ انھوں نے 1000نئے یوٹیلٹی اسٹورز اور 30نئے ویئر ہائوس کھولنے کے کام کا بھی جائزہ لیا اور انتظامیہ کو تیزی سے اس منصوبے پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں