اسلام آباد میں لیڈی ہیلتھ ورکرزاورسرکاری ملازمین کا احتجاج ریڈ زون سیل
قانون ہاتھ میں لینے والوں پر لاٹھی چارج کیا جائے، ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت
لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سرکاری ملازمین کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں ڈیلی ویجزاساتذہ، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور کلرک ایسوسی ایشن اپنے مطالبات کے حق میں آج احتجاج کررہے ہیں، اسلام آباد انتظامیہ نے ڈی چوک آنے والے تمام راستے بند کر دئیے، مظاہرین کوروکنے کے لیے میریٹ ہوٹل، ڈی چوک، نادراچوک ، سرینا چوک میں کنٹیرز رکھ دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ریڈ زون کے راستوں میں خار دارتاریں اورواٹرکینن اورپریژن وینزبھی پہنچادی گئی ہیں۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ نیشنل پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی وبنیادی صحت بحال کیا جائے، قومی سطح پریکساں بنیادی صحت پالیسی بنائی جائے، تمام ملازمین کیلئے سروس اسٹرکچربنایا جائے، تمام صوبوں کی تنخواہ برابرکی جائے جبکہ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
دوسری جانب ڈی سی اسلام آباد نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں پر لاٹھی چارج کیا جائے، ڈی چوک سے آگے جانے کی کوشش پرشیلنگ کی جائے۔