ملک بھرمیں47 واںیوم دفاع ملی جوش وجذبے سے منایاگیا
مزارقائدپرگارڈزکی تبدیلی،نیول ہیڈکوارٹرمیںپرچم کشائی،واہگہ پررینجرزکی زبردست پریڈ
ملک بھرمیں47واں یوم دفاع جمعرات کو ملی جوش وجذبے سے اوراس تجدید عہد سے منایاگیاکہ پاکستان کی خود مختاری اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہر قیمت پر کی جائے گی۔
شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات منعقد ہوئیںاور شہداکی یادگاروںپرپھول چڑھائے گئے اورفاتحہ خوانی کی گئی۔ دن کاآغازمساجد میں وطن کی سلامتی، خود مختاری اور یکجہتی کے لیے دعائوں کے ساتھ ہوا۔وفاقی دارالحکومت میں 31اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔6ستمبر1965 کو پاکستان کی بہادر مسلح افواج اور قوم نے مل کر دشمن کے مکروہ عزائم کو ناکام بنایا اور شجاعت اور بہادری کی وہ تاریخ رقم کی جس کی مثال نہیں ملتی۔
یوم دفاع کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی اور لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔مختلف شہروں میں شہداکی یادگاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور انہیںخراج عقیدت پیش کیا گیا،نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔
اس موقع پرچیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل آصف سندھیلہ کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا ایڈمرل آصف سندھیلہ نے کہاکہ ہمارے روایتی حریف نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا،انہوںنے کہاکہ پاک بحریہ سرحدوں کے دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔ہم اپنی صلاحتیوں کا پوری قوت سے مظاہرہ کرینگے۔ ادھرواہگہ بارڈر پربھی رینجرزنے شاندارپریڈکامظاہرہ کیا،راولاکوٹ میں صدر آزادکشمیرکی ہدایت پر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ریلی نکالی گئی۔