نیب نے بینظیرانکم سپورٹ انکوائری ایف آئی اے کو بھیجنے کی سفارش کردی

بینظر انکم سپورٹ پروگرام کے جھوٹے میسج اور کال کرنے والوں کا ڈیٹا بھی ایف آئی اے کو دیا جائے، پراسیکیوشن ونگ


ویب ڈیسک October 14, 2020
بینظر انکم سپورٹ پروگرام کے جھوٹے میسج اور کال کرنے والوں کا ڈیٹا بھی ایف آئی اے کو دیا جائے، پراسیکیوشن ونگ.

نیب نے بینظیر انکم سپورٹ انکوائری ایف آئی اے کو بھیجنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے اس طرز پر مختلف انکوائریاں کر رہا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب لاہور نے بینظیر انکم سپورٹ انکوائری ایف آئی اے کو بھیجنے کی سفارش کردی ہے، اس حوالے سے پراسکیوشن ونگ نیب لاہور نے کہا ہے کہ ایف آئی اے اس طرز پر مختلف انکوائریاں کر رہا ہے، ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو جعل سازوں کیخلاف آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی جائے، اور نیب کو موصول شکایات ایف آئی اے کو بھیج دیں جائیں۔

پراسیکیوشن ونگ نے کہا ہے کہ بینظر انکم سپورٹ پروگرام کے جھوٹے میسج اور کال کرنے والوں کا ڈیٹا بھی ایف آئی اے کو دیا جائے، سادہ لوح افراد کو بزریعہ ایس ایم ایس 25 ہزار مامانہ انکم کا لالچ دیا جاتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔