پاکستان آرمی نے بین الاقوامی ملٹری ڈرل مقابلہ جیت لیا

بین الاقوامی ملٹری ڈرل مقابلہ برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں منعقد ہوئے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 14, 2020
پاکستان مسلسل تیسرے سال یہ مقابلے جیت رہا ہے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو:اسنیپ شارٹ

برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں منعقدہ بین الاقوامی ملٹری ڈرل کا مقابلہ پاکستان آرمی نے جیت لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک آرمی نے بین الاقوامی ملٹری ڈرل مقابلہ جیت لیا، یہ مقابلے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں منعقد ہوئے، اور ان مقابلوں میں پی ایم اے پاکستان آرمی کی نمائندگی کر رہی تھی۔



آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے پیس اسٹکنگ کمپیٹیشن کہلاتے ہیں، اور پاکستان مسلسل تیسرے سال یہ مقابلے جیت رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔