چار بار کے عالمی سوئمنگ چیمپیئن غیرازدواجی تعلقات رکھنے پر معطل
وہ اس سال ہونے والے تمام میچز کے لیے معطل ہوگئے تاہم 2021 میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لیں گے
جاپان سوئمنگ فیڈریشن نے چار بار عالمی چیمپیئن شپ جیتنے والے ڈیاہ سیٹو کو غیر ازدواجی تعلقات رکھنے پر رواں برس کے لیے معطل کردیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان سوئمنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گورننگ باڈی نے 26 سالہ ڈیاہ سٹیو کو کھلاڑیوں کے لیے وضع کیے گئے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی کا مرتکب پایا ہے جس کی پاداش میں انہیں رواں سال کے تمام میچز کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔
200 میٹر 400 میٹر کے انفرادی مقابلوں کے ورلڈ چیمپیئن ڈیاہ سیٹو نے غیر ازدواجی تعلقات رکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے گورننگ باڈی کے فیصلے کو تسلیم کرلیا اور جاپان اولمپک ٹیم کی کپتانی سے بھی استعفیٰ دیدیا ہے۔ اب وہ 2021 میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔
ڈیاہ سیٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا میں سمجھتا ہوں کہ میرا معافی مانگنا، تیراکی جاری رکھنے اور اپنے اہل خانہ کا اعتماد بحال کرنے کے لیے بے حد ضروری ہے۔ اس غیر ذمہ دارانہ عمل سے میرے اہل خانہ کو سخت دکھ پہنچا ہے۔