مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ کر بہتر فیصلہ کیا انتخاب عالم

محمد اکرم ایک تجربہ کار شخص ہیں، چیف سلیکٹر کی حیثیت سے اچھا کام کرسکتے ہیں، انتخاب عالم

محمد اکرم ایک تجربہ کار شخص ہیں، چیف سلیکٹر کی حیثیت سے اچھا کام کرسکتے ہیں، انتخاب عالم

سابق کپتان انتخاب عالم نے مصباح الحق کی جانب سے ایک عہدہ چھوڑنے کے فیصلے کو دانش مندانہ قرار دے دیا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان اور سابق کوچ نے کہا کہ مصباح الحق کو پہلے ہی چیف سلیکٹر کا عہدہ نہیں لینا چاہئے تھا، دو عہدوں پر ایک ساتھ کام کرنا آسان نہیں ہوتا، مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ کر بہتر فیصلہ کیا ۔ مصباح الحق ایک دیھمے مزاج کے شخص ہیں، نئے چیف سلیکٹر کے ساتھ مسائل پیدا نہیں ہوں گے، چیف سلیکٹر کوئی بھی ہو مقصد پاکستان کے لئے کام کرنا ہے۔


متوقع چیف سلیکٹر،محمد اکرم کے حوالے سے انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ محمد اکرم ایک تجربہ کار شخص ہیں، چیف سلیکٹر کی حیثیت سے اچھا کام کرسکتے ہیں ۔انہوں نے زور دیا کہ نئے ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم کو دوسال چلنے کا موقع دیا جائے اگر دوسال بعد نتائج نہیں آتے پھر سسٹم کو تبدیل کرنے پر غور کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔

 
Load Next Story