شیرنی کی درخت کو گلے لگانے کی تصویر نے سب کے دل جیت لیے

شیرنی درخت کے قریب آتی ہے اور پنجوں کے بل کھڑے ہوکر درخت کو گلے لگا لیتی ہے


ویب ڈیسک October 14, 2020
تصویر کے لیے ایوارڈ کا اعلان شہزادی کیتھرین مڈلٹن نے کیا، فوٹو : ٹویٹر

اس سال کا وائلڈ لائف فوٹوگرافر کا ایوارڈ ایک ایسی تصویر کو دیا گیا ہے جو خفیہ کیمرے کے ذریعے بنی اور جس میں شیرنی کو درخت کو گلے لگائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

روسی جنگلات میں قائم 'لیوپارڈ نیشنل پارک' کے ایک علاقے میں وائلڈ لائف فوٹوگرافر نے خفیہ کمیرہ لگایا جس کے سامنے سے شیر کے گزرتے سے خود کار طور پر تصاویر بننا شروع ہوجاتی ہیں۔ اس کیمرے نے ایک ایسے لمحے کو محفوظ کرلیا جسے انسانی آنکھ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

اس کیمرے میں محفوظ ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شیرنی کھڑے ہو کر ایک درخت کو ایسے بھینچے ہوئی ہے جیسے کسی کا شکریہ ادا کرنے کے لیے گلے لگایا جاتا ہے۔ یہ پہلی نظر میں کسی زرخیز مصور کی دل آویز تخیل کی آئل پینٹنگ محسوس ہوتی ہے۔

اس تصویر کو دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہوئی اور فوٹوگرافر سرگے گورشکوف کو سال کا بہترین وائلڈ لائف فوٹو گرافر کے ایوارڈ سے نوازا گیا جس کا اعلان شہزادی کیتھرین مڈلٹن، ٹی وی کے پروڈیوسر کرس پیکہم اور میگن میک کیبن نے لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم کے زیر اہتمام ایک آن لائن پروگرام میں کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |