ملکی تاریخ میں پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے بجلی سے چلنے والی بائیک متعارف

اسلام آباد میں منصوبہ کامیاب ہونے کے بعد لاہور اور کراچی میں شروع کیا جائے گا، وفاقی وزیر آئی ٹی


Staff Reporter October 14, 2020
ہماری خواہش ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان ویژن میں برقی سواریوں کا نمایاں حصہ ہو، وفاقی وزیر آئی ٹی (فوٹو، اسٹاف)

ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان نے وینٹی لیٹرز اور ڈرونز بنانے کے بعد تاریخ میں پہلی بار بجلی سے چلنے والی پبلک الیکٹرک بائیک متعارف کروا کر ایک اور اہم سنگ میل طے کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے ایزبائیک کا افتتاح کرتے ہوئےکہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے بڑھتے مسائل میں ایز بائیک ایک خوشگوار اضافہ ہوگا۔ ماحول دوست یہ بائیک خاص کر ملازمت پیشہ خواتین کیلئے بہترین سہولت بنے گی.

وفاقی وزیرنے کہا کہ وزارت آئی ٹی عوامی خدمات اور سہولیات کے ہر منصوبے کی بھرپور سہولت کار ہے۔ہماری خواہش ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان ویژن میں برقی سواریوں کا نمایاں حصہ ہو۔

انہوں نےبتایاکہ ایز بائیک کا پائلٹ پراجیکٹ ابتدا میں اسلام آباد میں شروع کیا جائے گا اوربائیکس راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو اسٹیشنز کے اطراف میں یہ موجود ہوں گی۔خواتین و مرد اس بائیک کے ذریعے جہاں جائیں وہیں اسے چھوڑ سکتے ہیں جبکہ ایزی بائیک کے چارجز 5 روپے فی منٹ ہوں گے.

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں الیکٹرک بائیک کے. پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد اس منصوبے کو ایک سال کےدوران لاہور اور کراچی سمیت تمام بڑے شہروں میں ایزی بائیک سروس فراہم کردی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے لیے ایک گیم چینجر پروگرام ہے اور خواتین کو بااختیار کرنے کے لیے یہ ایک بہترین اقدام ہے۔ ان بائیک سے ماحول بھی صاف ہو گا آلودگی کا خاتمہ اس سے ہی ممکن ہے

ٹک ٹاک پر پابندی جلد ختم ہوجائے گی

اس موقعے پر وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے وفاقی وزیر نےکہاکہ ہم ٹک ٹاک کی پابندی کے خلاف ہیں مکمل ضابطوں کے ساتھ ٹک ٹالک کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی ۔ٹک ٹالک کی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں جلد اس پر۔پابندی ختم ہوجاے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں