مولانا عادل کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد دینے والے کیلئے 50 لاکھ انعام کا فیصلہ

کمیٹی نے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد دینے پر 50 لاکھ روپے انعام سے متعلق سفارشات آئی جی سندھ کو ارسال کردی


Staff Reporter October 14, 2020
اطلاع کنندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد .فوٹو : فائل

پولیس نے مولانا عادل خان اور ان کے ڈرائیور کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے عوام سے بھی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قاتلوں کی نشاندہی کرنے والوں کے لیے 50 لاکھ انعامی رقم مقرر کرنے کی سفارش کردی ہے۔

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی سربراہی میں مولانا عادل خان قتل کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی جانے والی 4 رکنی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں واقعے سے متعلق تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال اور دستیاب شواہد کی روشنی میں کی جانے والی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں قاتلوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں ؛ کراچی علما کمیٹی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

اس حوالے سے کمیٹی میں شامل ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ عمر شاہد نے بتایا کہ کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی نشاندہی یا ان کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کیا جائے، تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی سفارشات مرتب کر کے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو ارسال کردی ہیں اور ان کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ سے انعامی رقم مقرر کرنے سے متعلق سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛تحقیقات کیلئے 4 رکنی اعلیٰ سطح ٹیم تشکیل

انہوں نے مزید بتایا کہ اطلاع کنندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا جب کہ ماضی میں بھی ہائی پرو فائل ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے انعامی رقم مقرر کی جاتی رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں