موٹر وے کیس عابد ملہی کے زیرحراست رشتے داروں کو رہا کردیا گیا

رہا ہونے والوں میں عابد ملہی کی والدہ ، بہن ، بھائی، بہنوئی اور کزن شامل ہیں

موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کے دس رشتے دار ایک ماہ سے پولیس کی حراست میں تھے(فوٹو، فائل)

موٹرے وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے بعد اس کے زیر حراست رشے داروں کو رہا کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق عابد ملہی کے 10 رشتے داروں کو پولیس نے رہا کر دیا ہے۔ رہا کئے جانے والوں میں عابد ملہی کی والدہ ، بہن ، بھائی، بہنوئی اور کزن شامل ہیں ۔رشتے داروں کو کرول پنڈ ، مانگا منڈی ،ننکانہ او ر فورٹ عباس سے پولیس نے حراست میں لیا تھا۔


یہ خبر بھی پڑھیے: موٹر وے زیادتی کیس؛ مرکزی ملزم عابد ملہی کی نئی تصاویر منظرعام پرآگئیں

واضح رہے عابد ملہی کے یہ رشتے دار گزشتہ ایک ماہ سے سی آئی اے پولیس کی حراست میں تھے ۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان کے حکم پر عابد مہلی کے رشتے داروں کو رہا کیا گیا ۔ عابد ملہی کے والد نے بھی ایک روز پہلے لاہور پولیس سے اپنے رشتے داروں کی رہائی کی اپیل کی تھی۔
Load Next Story