آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

آصف زرداری اربوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں مطلوب ہیں، نیب کا موقف

وارنٹ گرفتاری 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں جاری کئے گئے ہیں فوٹو: فائل

نیب نے 8 ارب روپے کی مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کیس میں آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس سے منسلک 8 ارب روپے کے مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹس گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ان کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیئے ہیں۔


نیب کا مؤقف ہے کہ آصف زرداری اربوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں مطلوب ہیں، سابق صدر نے اس مشکوک ٹرانزیکشن کے ذریعے ذاتی گھر خریدا۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہےحکومت کےساتھ نیب بھی گھبراہٹ کا شکار ہے، نیب حکومت کی مرضی پر چل رہا ہے، اپوزیشن کے جلسوں سے پہلے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا نیب نیازی گٹھ جوڑکا ثبوت ہے، قائدین کو گرفتار کریں یا کارکنوں کو،پیپلزپارٹی حکومت کوگھربھیج کر رہے گی۔

 
Load Next Story