
15 اکتوبر 1994 کو لاہورمیں پیدا ہونے والے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کےکپتان بابراعظم 26 سال کے ہوگئے ہیں، راولپنڈی اسٹیڈیم میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے خیر پختون خوا کے خلاف کامیابی حاصل کرکے کپتان کی سالگرہ کو یادگار بنادیا۔
After Zaheer Abbas & Saeed Anwar, he became the 3rd Pakistan batsman to register a hat-trick of ODI 100s
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 15, 2020
6952 runs in international cricket
Most T20 runs in 2020
First Pakistan batsman to score three T20 100s in a calendar year
Happy Birthday to the batting maestro @babarazam258! pic.twitter.com/y8DmckCQFy
اس موقع پر ٹیم انتظامیہ نے چھوٹی سی تقریب کا بھی اہتمام کیا، بابراعظم کو جب اچانک کیک کاٹنے کی دعوت دی گئی تو وہ حیران رہ گئے، ساتھی کھلاڑیوں نے مبارکباد دینے کے ساتھ کپتان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، ٹیم مینجر اظہر زیدی نے کھلاڑیوں کے آٹوگراف والی سینٹرل پنجاب کی شرٹ انہیں تحفہ میں دی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔