بھارت کی اپنے 4 جاسوسوں کی رہائی کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست کل جسٹس محسن اختر کیانی کے پاس سماعت کے لیے مقرر کردی


ویب ڈیسک October 15, 2020
سزا پوری کرنے کے بعد قیدیوں کو جیل میں رکھنا آئین پاکستان کے تحت دی جانے کی حقوق کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار۔ فوٹو:فائل

بھارتی ہائی کمیشن نے فوجی عدالت سے سزا پانے والے 4 مجرمان کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے فوجی عدالت سے سزا پانے والے اپنے 4 مجرمان کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، بھارتی ہائی کمیشن اور قیدیوں نے بیرسٹر ملک شاہ نواز نون کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ بھارتی قیدی برچو، بنگ کمار، ستیش بھگ اور سونو سنگھ کو رہا کیا جائے۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ لاہور جیل میں قید 3 بھارتی مجرم اور کراچی جیل کے ایک مجرم کو پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گرد کاروائیوں پر سزا ہوئی ، جیل میں موجود بھارتی قیدی اپنی سزا پوری کر چکے، قانونی طور پر ایسی کوئی وجہ نہیں کہ وہ جیل میں قید رہیں، سزا پوری کرنے کے بعد قیدیوں کو جیل میں رکھنا آئین پاکستان کے تحت دی جانے والے حقوق کی خلاف ورزی ہے، قیدیوں کو رہا کرکے واپس بھارت بھیجنے کی ہدایت کی جائے، اور قیدیوں کو ان کے ملک بھارت میں بھیجنے کے لئے انتظامات کرنے کا حکم دیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست کل جسٹس محسن اختر کیانی کے پاس سماعت کے لیے مقرر کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں