بی جے پی حکومت کا ہندو لڑکیوں کی مسلمانوں سے شادیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان
آسام میں ہندو لڑکیوں کی مسلمان لڑکوں سے شادیوں کے رجحان کو روکا جائے گا، ہیمنت بسما شرما
بھارتی ریاست آسام میں بی جے پی کی حکومت نے ہندو لڑکیوں کی مسلمانوں سے شادیوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
بی جے پی کی حکومت ہندو لڑکیوں کی مسلمان لڑکوں سے شادیوں کے بڑھتے رجحان پر سٹپٹا گئی اور اسے لو جہاد کا نام دے کر روکنے کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی وزیر خزانہ و صحت ہیمنت بسما شرما نے کہا کہ آسام میں ہندو لڑکیوں کی مسلمان لڑکوں سے شادیوں کا رجحان بڑھ رہا ہے، جسے روکا جائے گا۔
ہیمنت نے کہا کہ مسلمان لڑکے فیس بک پر ہندو لڑکیوں سے دوستیاں کرتے ہیں اور پھر یہ دوستیاں شادیوں میں بدل جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو مسلمان لڑکوں سے بچانے کے لیے ایسی شادیوں کے خلاف لڑیں گے۔