ہالی وڈ اسٹار اور ریسلر جان سینا نے شادی کرلی

شادی کی تقریب فلوریڈا میں ہوئی جس میں صرف ان کے اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی


ویب ڈیسک October 15, 2020
شادی کی تقریب فلوریڈا میں ہوئی جس میں صرف ان کے اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: مشہور ہالی وڈ ایکشن ہیرو اور ریسلر جان سینا نے اپنی دوست سے شادی کرلی ہے۔

مشہور و معروف ہالی وڈ ایکشن ہیرو اور ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا نے اپنی دیرینہ ایرانی نژاد کینیڈین دوست اور مسلمان لڑکیشریعت زادہ سے شادی کرلی ہے جو کہ ایک ٹیکنالوجی کمپنی میں ملازمت کرتی ہیں، شادی کی تقریب فلوریڈا میں ہوئی جس میں صرف دونوں کے اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : معروف ریسلر جان سینا بھی کرکٹ کے شوقین نکلے

واضح رہے کہ جان سینا نے اس سے قبل 2018 میں خاتون ریسلر نکی بیلا سے منگنی کی تھی اور ایک مہینہ بعد شادی بھی ہونے والی تھی تاہم اچانک دونوں نے راہیں جدا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شادی منسوخ کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں