بھارتی پابندی راحت فتح علی کی آواز کو نہ روک سکی

بالی ووڈ کے فلم ڈائریکٹرز نے اپنی فلموں کے لیے خود پاکستان آکر گانے ریکارڈ کروائے


Umair Ali Anjum December 21, 2013
بالی ووڈ کے فلم ڈائریکٹرز نے اپنی فلموں کے لیے خود پاکستان آکر گانے ریکارڈ کروائے۔ فوٹو: فائل

فن کی کوئی سرحدنہیں ہوتی بلکہ وہ نفرتوں کی دیواریں مسمارکردیتاہے اس بات کوراحت فتح علی خان کی گائیکی نے سچ ثابت کردیا۔

راحت فتح علی خان کی بھارت میں لائیوپرفارمنس پر پابندی کے باوجودان کی آواز کے دیوانے سرحدپارکرکے ان کی آواز کو دنیا کی مختلف ممالک میں پھیلارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ممتاز گلوکار راحت فتح علی خان اپنی منفرد گائیکی کی بنا پر دنیا بھرمیں مقبول ہیں گزشتہ دنوں بھارتی سرکارنے ان کی ہندوستان میں لائیو پرفارمنس پرپابندی عائدکی تھی جس کے بعدہندوستانی فلم ڈائریکٹرزنے اپنی فلموں کے لیے خود پاکستان آکرگانے ریکارڈکروائے ابھی یہ سلسلہ تھما نہیں ہے۔

 photo 3_zpsb2f727ad.jpg

ذرائع کے مطابق راحت آئندہ چندروزمیں دبئی کے اسٹوڈیومیں ایک ہندوستانی فلم کے لیے گانے ریکارڈکروائینگے ۔اس حوالے سے ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ فن کی کوئی سرحدنہیں ہوتی اگراس پرپابندیاں لگائی جائیں تویہ مناسب نہیں ہے راحت ایک بڑا فنکارہے جس نے پاکستان اور سرحد کے پاراپنے فن کالوہامنوایاہے اگر ہندوستان اور پاکستان کی سرکار فنکاروں ،شاعروں ،اورقلمکاروں کے لیے اپنے روایئے میں نرمی پیداکریں توبہترہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔